سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں مثبت رحجان دیکھا گیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 881 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 66 ہزار سے پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 779 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 930 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ 65 ہزار 961 روپے مالیت کے 13 کروڑ 2 لاکھ 43 ہزار 408 شیئرز کا لین دین ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 814 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 151 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔