دنیا
خلاصہ
- بیروت: (دنیا نیوز) لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج نے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل کی جانب سے مشن کی مدت ختم ہونے کے بعد کے انتظامات پر غور کے باوجود امن و استحکام کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں۔
اقوام متحدہ کی عبوری فورس برائے لبنان کے مطابق مشن سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے جن میں نگرانی، خلاف ورزیوں کی رپورٹنگ، فریقین سے رابطہ، لبنانی فوج کی معاونت اور انسانی امدادی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔
سلامتی کونسل نے اگست 2025ء میں فیصلہ کیا تھا کہ فورس کا مینڈیٹ 31 دسمبر 2026ء کو ختم کر دیا جائے گا جس کے بعد اگلے ایک سال کے دوران مرحلہ وار اور مربوط انداز میں فوج کا انخلا ہوگا۔