امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی

امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران کےمعاملے کے بعد کیوبا سے بھی نمٹا جائے گا، ڈیل کو حتمی شکل دینے کیلئے مارکو روبیو کو بھیجیں گے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ ختم کرانے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے، انہوں نے شکوہ کیا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں لیکن مجھے نوبیل انعام نہیں ملا۔