دعاہے محمد حفیظ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں میچز کی سنچری مکمل کر لیں: شعیب ملک

Published On 09 April,2021 03:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹر شعیب اختر نے محمد حفیظ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے حفیظ کل ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں میچز کی سنچری مکمل کر لیں۔

پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ خواہش ہے محمد حفیظ اپنے 100ویں ٹی ٹونٹی میچ میں مین آف دی میچ بنیں۔ حارث روف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز سے متعلق کہا کہ جیت کے لیے ہر کھلاڑی نے گراؤنڈ میں بہت محنت کی، جیت قریب نظر آئی تو سب کھلاڑی وکٹ لینے کے بعد انجوائے کررہے تھے۔ بیٹنگ کوچ یونس خان نے اس موقع پر کہا کہ بہتری کی گنجائش بہرحال باقی رہتی ہے، فخر زمان کی بیماری کے بعد کرکٹ میں واپسی شاندار رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔ پاکستان میزبان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں پہلے ہی شکست دے چکا ہے۔
 

Advertisement