تازہ ترین
  • بریکنگ :- پارلیمنٹ کوکمزورکرناجمہوریت کوکمزورکرنےکےمترادف ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی نےہمیشہ جمہوریت کیخلاف اقدامات کیے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- جوپیسہ سندھ کےحوالےکرتےہیں وہ دبئی سےبرآمدہوتاہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- اپوزیشن انتخابی اصلاحات کیلئےپارلیمنٹ میں آکرتجاویزدے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- چاہتےہیں کہ پارلیمان کومضبوط بنادیں،وزیراطلاعات فوادچودھری
  • بریکنگ :- فضل الرحمان جیسےلوگ چاہتےہیں کہ سسٹم نہ چلے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- شہبازشریف کبھی مولانا،کبھی بلاول کاکندھااستعمال کررہےہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- شہبازشریف کےپاس(ن)لیگ کاکنٹرول نہیں ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- شہبازشریف اپنےفیصلےکرنےمیں آزادنظرنہیں آتے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- سندھ کےسب سےبڑےدشمن سندھ پرراج کررہےہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- یہ ضروری ہےکہ جوپیسہ سندھ کودیں اس کی مانیٹرنگ کی جائے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- زرداری،فریال تالپور،مرادعلی شاہ کی زمینوں کاپانی چوری کیوں نہیں ہوتا؟فوادچودھری
  • بریکنگ :- کراچی:سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ان کےدن بھی تھوڑےہیں،آخری الیکشن تھاجوانہوں نےلڑلیا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈانہیں،وزیراطلاعات فوادچوھری
  • بریکنگ :- ارسانےعملی اقدام شروع کیےتومرادعلی شاہ جوتےچھوڑکربھاگ گئے،فواد چودھری
  • بریکنگ :- پانی خودچوری کررہےہیں،الزام وفاق،پنجاب پرلگایاجارہاہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- وفاق اورپنجاب میں(ن)لیگ نے 30 سال حکومت کی،فوادچودھری

16 ٹیسٹ میچز میں 50 وکٹیں، شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کر دیا

Published On 29 April,2021 10:48 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا ٹیسٹ کرکٹ میں 50 وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلے روز کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے سنگ میل حاصل کیا، انہوں نے 15.2 اوورز میں 43 رنز دیکر چار شکار کیے۔

یاد رہے کہ ماضی کے لیجنڈ اور سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی 16 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دونوں نے 21 سال کی عمر میں یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد اوپنرز نے سنچری شراکت قائم کرتے ہوئے قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

سیریز کے افتتاحی مقابلے میں میزبان زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا، دونوں اوپنرز نے ذمہ داری دکھاتے ہوئے دفاعی انداز اپنایا لیکن قومی بولرز نے برتری اور تجربہ کاری کی دھاک بٹھانا شروع کر دی، زمبابوین ٹیم کو صفر پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، کاسوزا بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد زمبابوے کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں۔ پرنس میسوارے 11، تریسائی مساکنڈا 14، برینڈن ٹیلر 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

دیگر بیٹسمینوں میں شمبا 27، کایا 48، چاکبوا 19، چیسورو 9، مزرابانی 14، نگراوا 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاہین آفریدی اور حسن علی نے چار چار وکٹیں حاصل کیں، نعمان نے ایک شکار کیا۔

پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز عابد علی اور عمران بٹ نے کیا، دونوں نے ابتداء میں محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کی اور سکور کو آگے بڑھایا۔

دونوں اوپنرز نے میزبان ٹیم کے باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور وکٹ کے چاروں طرف شارٹس کھیلے، عابد علی نے 83 گیندوں پر ٹیسٹ میچز کی دوسری نصف سنچری بنائی۔

کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز بنا لیے ہیں، عابد علی 56 اور عمران بٹ 43 سکور کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔