شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، برطانیہ 16 سال بعد کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجے گا

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، برطانیہ 16 سال بعد کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجے گا

اس بات کی اطلاع وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے دی، جو انہوں نے پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر کرسچین ٹرنر کیساتھ ملاقات کے تناظر میں عوام کیساتھ شیئر کی۔

فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے دوستوں کی طرح عزیز برطانوی سفیر کرسچین ٹرنر کیساتھ ملاقات بہت خوشگوار رہی۔ مجھے یہ جان پر بہت خوشی ہوئی کہ 16 سال کے عرصہ کے بعد بالاخر برطانیہ اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے لکھا کہ انگلش ٹیم رواں سال اکتوبر میں پاکستانی سرزمین کا دورہ کرے گی جبکہ آئندہ سال 2022ء میں دونوں ملکوں کے درمیان مکمل ٹیسٹ سیریز کا انعقاد ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد ہم نے یہاں تک پہنچنے کیلئے بہت طویل سفر کاٹا ہے۔