لیام لیونگ سٹون انجری کا شکار، پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

Published On 05 December,2022 01:42 pm

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) انگلش ٹیم کے جارح مزاج بلے باز اور بولر لیام لیونگ اسٹون انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے لیونگ اسٹون کے سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ آل راؤنڈر سیدھے پاؤں کے گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیونگ اسٹون فوری طور پر برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے اور ری ہیب کے لیے کام کریں گے ۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام لیونگ سٹون کے متبادل کھلاڑی کے طور پر تاحال کسی نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔
 

Advertisement