ہیری بروک نے بین سٹوکس کو رن آؤٹ کرانے کی غلطی مان لی

ہیری بروک نے بین سٹوکس کو رن آؤٹ کرانے کی غلطی مان لی

کراچی ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیری بروک نے کہا کہ آج بھی سنچری سکور بنا کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ کوشش کر رہا تھا موقع کی مناسبت کو دیکھتے ہوئے اچھی شراکت بناؤں، اپنے چوتھے ٹیسٹ میں تیسری سنچری بنانے سے مجھے اعتماد ملا ہے۔

انگلش بیٹر نے کہا کہ اگر مجھے کسی اور نمبر پر کھیلنا پڑے تو مسٸلہ نہیں، پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں سبقت حاصل کرنا سود مند ہے، ہم کوشش کریں گے پاکستان کو دوسری اننگ میں جلد سے جلد آٶٹ کریں۔