انگلش کرکٹر سیم بلنگز پی ایس ایل کیلئے پاکستان پہنچ گئے

Published On 26 February,2023 10:53 am

لاہور: (دنیا نیوز) انگلش کرکٹر سیم بلنگز پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

سیم بلنگز ایونٹ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

انگلش کرکٹر نے ٹیم ہوٹل میں لاہور قلندرز کے سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے، لاہور قلندرز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کرکٹر کی آمد کی تصویر شیئر کی گئی۔

سیم بلنگز آج پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لیے قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔
 

Advertisement