فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں نماز کے لیے نہ اُٹھنے پر بیٹے نے سر میں اینٹ مار کر باپ کو مار ڈالا۔
پولیس کے مطابق واقعہ چشتیہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ملزم شہباز نے اپنے باپ 50 سالہ مبشر رضا کے سر پر اینٹ کے وار کرکے اسے قتل کردیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اپنے والد کو صبح نماز پڑھنے کے لیے کہا اور نہ اٹھنے پر باپ کے سر میں اینٹ دے ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔