کراچی: بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

Published On 24 April,2021 04:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ملیر پولیس نے کارروائی کرکے بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں ملیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کردیا ، ڈکیتی کے دوران قتل میں ملوث سرغنہ سمیت 4 ملزم گرفتار کرلیئے۔ گرفتار ملزموں نے 25 مارچ 2021 کو معصوم بچوں کے سامنے باپ کو ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

دوسری جانب ایف بی ایریا ٹی ایم سی گروانڈ کے قریب ملزمان کی کار پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا.زخمی کی شناخت عمران خان کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر ملزمان کار سوار شخص کو لوٹنا چاہتے تھے۔
 

Advertisement