جیکب آباد: (دنیا نیوز) سندھ رینجرز اور کسٹم حکام نے ضلع جیکب آباد میں سندھ، بلوچستان بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔
پاکستان رینجرز اور کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر ضلع جیکب آباد میں سندھ، بلوچستان بارڈر عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائی کی جس میں نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ٹرک کی تلاشی کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کر لی گئیں، نان کسٹم پیڈ اشیا کوئٹہ سے ملتان اسمگل کی جا رہی تھیں۔ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے، بر آمد شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔