اسلام آباد:(روزنامہ د نیا) وفاقی حکومت نے قتل کی سزا کو جرمانہ میں تبدیل کرنے کیلئے دیت کی رقم 27 لاکھ 77 ہزار سے بڑھاکر 42 لاکھ 61 ہزار 205 روپے مقرر کردی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے قتل کی سزا کو جرمانہ میں تبدیل کرنے کیلئے دیت کی رقم 27 لاکھ 77 ہزار سے بڑھاکر 42 لاکھ 61 ہزار 205 روپے مقرر کردی ہے ۔ اس طرح نئے مالی سال میں دیت کی رقم میں 14 لاکھ 83 ہزار 852 روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔
وزارت خزانہ نے وزارت قانون و انصاف کی مشاورت سے پاکستان پینل کوڈ کی شق 323 کے تحت دیت کی نئی رقم مقررکی ہے ۔ نئے سال میں دیت کی رقم چاندی کی مالیت30.630 گرام کے مطابق مقرر کی گئی ہے ۔