اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزما ن نے خاتون سے پرس چھین لیا

Published On 09 September,2021 11:07 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزما ن نے خاتون سے پرس چھین لیا۔

اسلام آباد ایف سیون جناح سپر مرکز میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوگئے۔ خاتون کے شور شرابے پر شہری نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش بھی کی۔ تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر کے اندارج کیلئے درخواست دے دی گئی ہے۔
 

Advertisement