کراچی، پولیس وردی میں شہریوں کو اغوا کرنیوالا پانچ رکنی گینگ گرفتار

Published On 10 September,2021 06:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گلشن پولیس نے پولیس کی وردی میں شہریوں کو اغوا کرنے والے پانچ رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی گلشن کے مطابق گرفتار ملزمان میں شامل ثمان، ایاز، علی بہادر، وسیم اور عمران ڈبل کیبن گاڑی میں حساس ادارے کے اہلکار بن کر چھاپے مارتے ہیں، ملزمان گھر اور دکانوں سے قیمتی سامان اور نقدی لوٹ لیتے تھے۔

ایس پی معروف عثمان نے بتایا کہ ملزمان مغوی شہریوں کو ڈبل کیبن گاڑی میں رکھتے اور تاوان کی رقم وصول کرنے کے بعد رہا کردیتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، موبائل فونز اور ڈبل کیبن گاڑی برآمد ہوئی۔
 

Advertisement