کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم عابد عرف کاکاجی گرفتار

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم عابد عرف کاکاجی گرفتار

ملزم عابد عرف کاکا جی کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی، ملزم عابد اور اس کے ساتھیوں نے 5 ستمبر کو قصبہ موڑ کے قریب شہری سے لوٹ مار کی تھی۔

واردات میں ملوث دیگر دو ملزمان باسط اور لاڈلہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لوٹ مار کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔