نارووال:(دنیا نیوز)صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کے ڈیرے پر فائرنگ سے معاون ملک افضل زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نارووال میں پنجاب کے وزیر برائے مذہبی امور سعید الحسن شاہ کے ڈیرے پر فائرنگ کی گئی جس سے ان کے معاون ملک افضل زخمی ہوگئے جن کی ٹانگ میں تین گولیاں لگیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک افضل کو رورل ہیلتھ سنٹر ظفروال منتقل کردیا گیا جبکہ تھانہ ظفروال کا عملہ موقع پر پہنچ کر تفتیش میں مصروف ہے۔