کراچی میں ساڑھے 10 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ چھالیہ برآمد

کراچی میں ساڑھے 10 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ چھالیہ برآمد

کلیکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ کراچی کے انٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے نے بلدیہ اور سائٹ کے علاقے میں سویٹ سپاری بنانے والی 5 فیکڑیوں اور گوداموں پر کریک ڈاون کرتے ہوئے ساڑھے 10کروڑ روپے مالیت کی سمگل شدہ 22 ٹن وزنی چھالیہ برآمد کرلی۔

فیکڑی مالکان کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت ایف آئی درج کرلی گئی ہے جبکہ 2 ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔