اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انتہائی مطلوب 1 ہزار 331 دہشتگردوں کی ریڈ بک جاری کر دی، کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈرز اور ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے کو 45، اسلام آباد پولیس کو 33، گلگت بلتستان20، کے پی کے پولیس کو 850، بلوچستان پولیس کو 127، سندھ کو 138، پنجاب کو 118 دہشتگرد مطلوب ہیں۔
مطلوب دہشتگردوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر مولانا صدر حیات کے سر کی قیمت 80 لاکھ، ریڈ لسٹ میں شامل دہشتگردوں نور زیب خان کے سر کی قیمت 40 لاکھ ، دہشتگرد انعام اللہ اور نعمت اللہ کے سر کی قیمت بھی چالیس چالیس لاکھ ، دہشتگردوں ضیاء اللہ خان اور محمد سعید کے سر کی قیمت تیس تیس لاکھ ، دہشتگرد قیصر خان اقر ثاقب رحمٰن کے سر کی قیمت بھی تیس تیس لاکھ جبکہ کالعدم ٹی ٹی پی ٹارگٹ کلر یاسر کے سر کی قیمت تیس لاکھ مقررکی گئی ہے۔