بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا

بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا

مقتول کی بیوی ریحانہ کے اپنے شوہر کے بھتیجے علی گل کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، ریحانہ نے اپنے شوہر کو راستے سے ہٹانے کیلئے حیدرآباد سے ملزم علی گل کو بلایا اور پھر دونوں نے مل کر 12 فروری کو اسے بے رحمی سے مار ڈالا۔

رپورٹس کے مطابق ملزمہ ریحانہ نے پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے مقدمے میں 3 غیر متعلقہ افراد کو نامزد کیا، ان 3 افراد کے ساتھ ملزمہ کا پلاٹ کے معاملہ پر جھگڑا چل رہا تھا، پولیس نے شک کی بنیاد پر ریحانہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔