لاہور: سی آئی اے کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 4 فرار ہونے میں کامیاب

لاہور: سی آئی اے کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 4 فرار ہونے میں کامیاب

لاہور کے علاقے باٹا پور میں 5 مبینہ ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم عمیر بینک راہزن گینگ کا سرغنہ اور 35 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا، لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مرنے والے ڈاکو کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔