کراچی اور حیدر آباد میں پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 5 ملزم گرفتار

کراچی اور حیدر آباد میں پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 5 ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے اس دوران 2 زخمیوں سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزموں سے اسلحہ، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، گرفتار کیے گئے ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔

دوسری جانب حیدر آباد میں گشت کے دوران پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران ایک ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا۔