کچے میں نجات مہران آپریشن، مزید 7 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے

کچے میں نجات مہران آپریشن، مزید 7 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے

پولیس اور رینجرز کے سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مزید 7 خطرناک ڈاکوؤں نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

پولیس کے مطابق سرینڈر کرنے والے اصغر شر، عبدالطيف شر، مور شر، بڈو شر، نالی چگو شر، شبن شر اور ممتاز شر شامل ہیں۔

حکام کے مطابق پولیس کے سامنے سرینڈر کرنے والے ملزمان قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈاکوؤں کے کمانڈر ڈاکو راحب شر سمیت 6 خطرناک ڈاکوؤں نے بھی سرنڈر کیا تھا۔