سندھ کے کچے میں ’نجات مہران آپریشن‘: مزید تین ڈاکوؤں نے سرینڈر کردیا

سندھ کے کچے میں ’نجات مہران آپریشن‘: مزید تین ڈاکوؤں نے سرینڈر کردیا

ذرائع کے مطابق ’نجات مہران آپریشن‘ کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان نے پولیس کے سامنے سرینڈر کر دیا، ملزمان لالو شر، سبز علی شر اور حافظ یار محمد نے ہتھیار ڈال دیے۔

ڈی آئی جی ناصر آفتاب کی قیادت میں ’نجات مہران آپریشن‘ کامیابی سے جاری ہے ، پولیس کا کہنا تھا کہ سرینڈر کرنے والے ملزمان قتل، دہشتگردی اور اغواء سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے جرائم سے توبہ کرتے ہوئے ساتھیوں کو بھی ہتھیار ڈالنے کا پیغام دیا ہے، کچے کے علاقوں میں امن بحالی تک ’نجات مہران آپریشن‘ جاری رہے گا۔