کراچی میں موٹرسائیکل چوری کی شوقیہ وارداتیں کرنے والے بچے گرفتار

کراچی میں موٹرسائیکل چوری کی شوقیہ وارداتیں کرنے والے بچے گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار بچوں سے 8 چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کر لی گئیں،  کم عمر ملزمان شوقیہ طور پر چوری کی واردارتیں کرتے تھے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ بچے بعد ازاں کسی ویران جگہ پر چوری کرنے والی موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہو جاتے تھے، ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکلزمختلف تھانہ جات کی حدود سے چوری کی گئی تھیں۔

دونوں بچوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔