کروڑ لعل عیسن میں گھریلو ناچاقی پر شہری نے کلہاڑی کے وار سے بیوی کو قتل کر ڈالا

کروڑ لعل عیسن میں گھریلو ناچاقی پر شہری نے کلہاڑی کے وار سے بیوی کو قتل کر ڈالا

اہل محلہ کے مطابق مقتولہ حسینہ بی بی 6 بچوں کی ماں تھی جب کہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

دوسری جانب اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کیے اور لاش پولیس مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کرائی۔

علاوہ ازیں تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر عینی شاہدین نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، آج بھی دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس سے خاوند نے طیش میں  آکر کلہاڑی کے وار کرکے اپنی بیوی کی جان لے لی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں جلد گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔