شہداد کوٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ اور کمسن بیٹا جاں بحق، 3زخمی

شہداد کوٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ اور کمسن بیٹا جاں بحق، 3زخمی

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سواروں مسلح افراد نے آتے ہی فائرنگ کردی جس سے سجاد علی اور 5 سالہ رحمان علی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب خاتون رخسانہ، بیٹا ایمان اور بیٹی امیداں بھی زخمی ہوئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

علاوہ ازیں پولیس نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

مزید برآں تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ پسند کی شادی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جلد حقائق سامنے آئیں گے۔