بہاولپور میں سڑک کراس کرتی 7 سالہ بچی کو مسافر کوچ نے کچل دیا

بہاولپور میں سڑک کراس کرتی 7 سالہ بچی کو مسافر کوچ نے کچل دیا

 ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ خیرپور ٹامیوالی کے علاقے میں ہوا جہاں مسافر بس نے سڑک کراس کرتی بچی کو کچل دیا۔

حادثے میں 7 سالہ علشبہ موقع پر دم توڑ گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے مسافر کوچ کو تحویل میں لے لیا۔

دوسری جانب جاں بحق بچی کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کی گئی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔