شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی

شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی

پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اطہر اور عبدالرزاق کو وسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق اہلکاروں نے مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا، موٹرسائیکل سوار نوجوانوں نے رفتار تیز کردی۔

اہلکاروں نے تعاقب کرکے فائرنگ کی، زخمیوں کے قبضے سے کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا، ایس ایس پی کورنگی نے واقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔