شکارپور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، ایک شدید زخمی

شکارپور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، ایک شدید زخمی

پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت صدام اوٹھو جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت یونس لاشاری کے نام سے ہوئی، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی کی حالت تشویشناک ہونے پر سکھر ریفر کردیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، داخلی و خارجی راستے سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔