شہر قائد میں اغوا کئے گئے 6 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

شہر قائد میں اغوا کئے گئے 6 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

کمسن ولی کو گھر کے باہر سے پیر کی شام اغوا کیا تھا، نیپئر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، پولیس نے کمسن ولی کی بوری بند لاش کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کردیا۔

اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، والدہ کا کہنا ہے کہ بچے کی مسخ شدہ لاش بوری میں بند کرکے 3 منزلہ عمارت سے نیچے پھینکی گئی، ہماری کسی سے دشمنی نہیں انصاف چاہئے۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ رکشہ چلاتا ہوں، میری چار بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا، ظالموں نے میری دنیا اجاڑ دی، اہل علاقہ نے بچے کے پڑوسی کو قتل کے الزام میں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔