سرگودھا میں زرعی رقبے کے تنازع پر شہری قتل، بھائی شدید زخمی

سرگودھا میں زرعی رقبے کے تنازع پر شہری قتل، بھائی شدید زخمی

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی محمد احسن کے نام جبکہ اس کے زخمی بھائی کی حذیفہ کے نام سے شناختی ہوئی ہے، ورثاء کا کہنا ہے کہ ملزموں نے رقبہ خالی نہ کرنے پر مبینہ طور پر فائرنگ کی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ شواہد جمع کر کے کارروائی کا آغازکر دیا گیا ہے، ملزموں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔