مردان میں ماں کی فائرنگ سے بیٹا قتل، خاتون کا اقدام خودکشی

مردان میں ماں کی فائرنگ سے بیٹا قتل، خاتون کا اقدام خودکشی

مردان کے علاقے ساولڈھیر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے 8 سالہ کمسن بیٹے عیسیٰ کو قتل کردیا۔

واردات کے بعد خاتون نے خودکشی کی کوشش کی اور فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ تھانہ جبر کی حدود میں پیش آیا، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی جب کہ زخمی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا  گیا ہے، واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے تاکہ واردات کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔