کرتار پور راہداری کے افتتاح پر مہوش حیات کا اظہار مسرت

Last Updated On 11 November,2019 03:49 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے کرتارپور راہداری کے افتتاح پر مسرت کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امن کیلئے بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنا ایک حقیقی سنگ میل ہے۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سچی مذہبی ہم آہنگی اور پاکستانیوں کی کشادہ دلی ہونے کی نشانی ہے۔

کرتارپور راہداری افتتاح کے موقع پر اداکارہ نے مزید لکھا کہ اکثر افراد لوگوں کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے پل کے بجائے دیواریں کھڑی کردیتے ہیں۔

Advertisement