‘‘بے کس پہ کرم کیجئے سرکارِ مدینہ‘‘: علی ظفر کی عاجزانہ دعا کی ویڈیو وائرل

Published On 28 April,2021 08:08 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف معروف گلوکار علی ظفر نے کورونا وبا کے مشکل وقت میں عاجزانہ دعا شیئر کی ہے۔

علی ظفر نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عاجزانہ دعا پڑھ رہے جس کے اشعار کچھ اس طرح ہیں ‘‘بے کس پہ کرم کیجئے سرکارِ مدینہ‘‘۔

علی ظفر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سب اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ لیکن ایسی کوئی چیز نہیں جسے دعا سے نہ حاصل کیا جا سکتا ہو۔ رمضان کے ان بابرکت ایام میں ایک عاجزانہ دعا شیئر کررہاہوں۔ ہوسکتا ہے اس سے ہم سب کو امن، صحت اور دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں اور خوشیوں کو بحال کرنے میں مدد مل سکے۔

علی ظفر نے مزید لکھا اس دعا کو انہوں نے آواز میں گایا ہے لیکن اسے اوریجنلی لتا منگیشکر نے گایا تھا۔ اس کی موسیقی نوشاد علی نے دی ہے جب کہ اس کے اشعار شکیل بدایونی نے لکھے ہیں۔
 

Advertisement