ارمینا خان کی مختصر فلم 2عالمی فلم فیسٹیولز کیلئے منتخب

Published On 12 September,2021 09:28 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) ارمینا خان کی فلم ’’اسنیپ شاٹ ‘‘گولڈمووی ایوارڈز اورلاس اینجلس لفٹ آف فلم فیسٹیول میں دکھائی جائیگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ارمینا خان کی شارٹ فلم کو 2 بین الاقوامی فلم فیسٹیولز ’’گولڈ مووی ایوارڈز‘‘ اور ’’لاس اینجلس لفٹ آف فلم فیسٹیول ‘‘کیلئے منتخب کیاگیا ہے۔ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں شارٹ فلم کے منتخب ہونے کا بتایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ کو یاد ہوگا، میں نے اور شیراز علی نے اپنی پہلی مختصر فلم اسنیپ شاٹ پروڈیوس کی تھی اسے اب گولڈ مووی ایوارڈز اور لفٹ آف گلوبل نیٹ ورک ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے ۔ آپ جلد ہی ان پلیٹ فارمز میں سے کسی ایک پر فلم دیکھ سکیں گے ، مجھے پوری ٹیم اور کاسٹ پر فخر ہے ۔
 

Advertisement