نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر معروف اداکارہ گرفتار

Published On 30 September,2021 05:34 pm

لندن:(ویب ڈیسک)نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر معروف اداکارہ کیٹی پرائس کو گرفتار کرلیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کی ماڈل و اداکارہ کیٹی پرائس کو اس وجہ سے گرفتار کیا گیا کہ انہوں نے نشے کی حالت میں گاڑی چلائی جس کے نتیجہ میں حادثہ بھی پیش آیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہے کہ اداکارہ نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلا رہی تھیں کہ گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کیٹی پرائس زخمی ہوئی جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ پولیس کو صبح 6 بج کر 20منٹ پر پارٹریج گرین کے قریب ایک کار کو حادثہ پیش آنے کی اطلاع ملی تھی جب آفیسرز جائے وقوعہ پر پہنچے تو گاڑی الٹی پڑی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ جب جائے وقوعہ کا جائزہ لیا گیا تو پتہ چلا کہ 43سالہ خاتون یہ گاڑی چلا رہی تھی جس نے قانونی حد سے زیادہ نشہ کررکھا تھا اور دیگر منشیات بھی استعمال کررکھی تھیں۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ اداکارہ کو گرفتار کرکے زخموں کے پیش نظر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ گاڑی کو ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا  

Advertisement