عاطف اسلم کی وجہ سے دل ٹوٹا تھا: درفشاں سلیم کا انکشاف

عاطف اسلم کی وجہ سے دل ٹوٹا تھا: درفشاں سلیم کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں کچھ نامعلوم حقائق شیئر کیے۔

انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم سے انہیں بہت پیار تھا اور وہ سارا دن ان کی باتیں سنتی رہتی تھیں ان کے بارے سوچتی رہتی تھیں۔

درفشاں نے بتایا کہ جب میری عاطف اسلم سے پہلی ملاقات ہوئی تو ان کی سارہ بھروانہ سے شادی ہوئے 2 دن ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگرچہ اس وقت وہ خود بچی تھیں اور پڑھ رہی تھیں لیکن اس شادی کی وجہ سے ان کا دل ٹوٹ گیا تھا۔

یاد رہے کہ ڈرامہ کیسی تیری خود غرضی میں درفشاں سلیم کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا اور ان کے کردارمہک کی تعریف کی گئی تھی۔