ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نےدعویٰ کیا ہے کہ عادل خان مجھے قتل کروانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دعویٰٗ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں قید ہونے کے باوجود بھی میرا شوہر عادل خان مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے،میں دشمنوں سے محفوظ رہنے کے لیے دعائیں پڑھ رہی ہوں۔
انہوں نےکہا کہ مجھے ابھی پتہ چلا کہ عادل خان نے مجھے مارنے کے لیےجیل میں موجود ایک قاتل کو پیسے دیے ہیں، مجھے عادل کو صرف اتنا کہنا ہے کہ میں نے دعا پڑھی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اللّٰہ میری دعا قبول کرے گا اور تم مجھے قتل نہیں کر سکتے۔
راکھی ساونت نے عادل خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم ایسا کیوں کرنا چاہتے ہو؟ جائیداد اور بدلہ لینے کے لیے؟ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ عادل کا ہر روز مجھے جیل سے فون آتا ہے، وہ مجھ سے کہتا رہتا ہے کہ مجھے تم سے پیار ہے، مجھے یہاں سے واپس لے چلو لیکن میں نے اس سے کہا کہ میں نے تمہیں معاف کردیا ہے لیکن مجھ سے دور رہو۔