ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار کمل ہاسن کی فلم ’انڈین2‘ کو قانونی تنازع کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملٹی پلیکس ایسوسی ایشن آف انڈیا نے فلم ’انڈین 2‘ کی ٹیم کو OTT ریلیز گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر قانونی نوٹس بھیجا ہے، فلم ’انڈین 2‘ کا ہندی ورژن نیٹ فلکس پر طے شدہ 8 ہفتے کے مقررہ وقت سے پہلے سٹریم کیا گیا ہے، جس سے MAI کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
ایم اے آئی کے مطابق یہ خلاف ورزی تھیٹر ایگزیبیشن سیکٹر کے مفادات کے تحفظ کے لئے بنائی گئی گائیڈ لائنز کے خلاف ہے۔