اکشے کمار فلم ’ہاؤس فل 5‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

Published On 12 December,2024 10:50 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک)مشہور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار فلم ’ہاؤس فل 5‘ کے سیٹ پر پیش آئے حادثے میں زخمی ہوگئے، ان کی آنکھ پر چوٹیں آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ اکشے ایک اسٹنٹ کر رہے تھے کہ اچانک ایک چیز اڑتی ہوئی ان کی آنکھ میں جا لگی۔ سیٹ پر فوری طور پر ایک ماہر امراض چشم کو بلایا گیا جنہوں نے ان کی آنکھ پر پٹی باندھی اور انہیں آرام کرنے کی ہدایت دی۔

رپورٹ کے مطابق اکشے کے ساتھ حادثے کے باوجود فلم کی عکسبندی دیگر اداکاروں کے ساتھ جاری رہی۔

اکشے کمار اپنی چوٹ کے باوجود جلد از جلد سیٹ پر واپس آنے کےلیے پُرعزم ہیں تاکہ فلم کی شوٹنگ میں مزید تاخیر نہ ہو کیونکہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔