کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رواں سال اب تک ملیریا کے 2 ہزار 310 کیسز رپورٹ ہو گئے۔
محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی میں ضلع ملیر سے ملیریا کے ایک ہزار 187 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں ضلع کورنگی سے 357، ضلع جنوبی سے 316 ملیریا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ضلع غربی سے 267، ضلع شرقی سے 92، ضلع وسطی سے ملیریا کے 91 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ جنوری تا دسمبر ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔