جاپان کا پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

جاپان کا پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

نیشنل ای او سی اسلام آباد میں حکومت جاپان، جائیکا اور یونیسف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے، نیشنل ای او سی کے مطابق اس گرانٹ سے پولیو ویکسین کی خریداری کی جائے گی۔

یہ گرانٹ 2025 میں ہونے والی پولیو مہمات میں استعمال کی جائے گی، رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 59 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاپان کی حکومت اور عوام کا مسلسل تعاون قابلِ قدر ہے، جاپان کی مستقل حمایت کے ساتھ ہم اپنی کوششوں کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔

عائشہ رضا فاروق نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں 2025 کے وسط تک پولیو کیسز کو صفر پر لانے کے عزم پر قائم ہیں۔