تفریح
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ میں جوئے کی ایپ کی مبینہ تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ، ندیم نانی والا اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے کی، سماعت کے دوران عدالت نے این سی سی آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریکارڈ پیش کیا جائے، جس کے بعد کیس کو انتظار میں رکھ دیا گیا۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔
سماعت کے موقع پر رجب بٹ اور زرق عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی، جبکہ ندیم نانی والا عدالت میں پیش نہ ہوسکے، ان کے وکیل رانا معروف نے عدالت کو بتایا کہ سحری کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں فوڈ پوائزننگ ہوگئی ہے۔
وکیل نے عدالت سے ندیم نانی والا کی ایک روزہ حاضری معاف کرنے کی استدعا بھی کی، ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے کی جانب سے جوئے کی ایپ کی مبینہ پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔