کرکٹرز کو اردو بولنی چاہیے، اپنی زبان پر فخر کریں: فیصل قریشی

کرکٹرز کو اردو بولنی چاہیے، اپنی زبان پر فخر کریں: فیصل قریشی

فیصل قریشی ان دنوں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ مادری زبان اردو کی اہمیت پر بات کرتے نظر آتے ہیں۔

اداکار نے پاکستانی کرکٹرز سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ خاص طور پر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ کرکٹرز اردو بولا کریں اور اپنی زبان پر فخر کریں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو یا اور میسی سمیت دیگر بڑے سمیت دیگر بڑے کھلاڑیوں کو انہوں نے کبھی بلا وجہ انگریزی بولتے نہیں دیکھا، وہ اپنی مادری زبان میں بات کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر سامعین کے لیے مترجم موجود ہوتا ہے۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی قومی زبان اردو پر فخر کرنا چاہیے، اگر کسی کو انگریزی نہیں آتی تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ ہماری مادری زبان انگریزی نہیں ہے۔