آرٹیمس II کے خلابازوں کو چاند مشن سے قبل ریان گوسلنگ کی فلم دکھانے کی وجہ سامنے آگئی

آرٹیمس II کے خلابازوں کو چاند مشن سے قبل ریان گوسلنگ کی فلم دکھانے کی وجہ سامنے آگئی

یہ فلم ایک ایسے ماہر حیاتیات کی کہانی پر مبنی ہے جو خلا میں جا کر ایک اجنبی مخلوق کے ساتھ مل کر زمین کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔

آرٹیمس II کے خلا باز یکم اپریل کو اپنے مشن پر روانہ ہوئے اور 6 اپریل کو زمین سے سب سے زیادہ فاصلے تک جانے والے انسان بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس دوران 4 اپریل کو ایک ٹی وی انٹرویو میں کینیڈین خلا باز جیریمی ہینسن نے بتایا کہ انہوں نے یہ فلم اپنے ساتھیوں کے ساتھ قرنطینہ کے دوران دیکھی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم دیکھنا ان کے لیے ایک خاص تجربہ تھا کیونکہ انہیں گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر اس خلائی مہم سے پہلے خود کو ذہنی طور پر تیار کرنے کا موقع ملا، جیریمی ہینسن نے ریان گوسلنگ کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ فن اور سائنس ایک دوسرے کی عکاسی کرتے ہیں، اور انہوں نے اس فلم میں شاندار کام کیا۔

یہ دلچسپ پہلو اس تاریخی مشن کو مزید یادگار بنا گیا، جہاں حقیقت میں خلا کا سفر کرنے والے خلا بازوں نے روانگی سے پہلے ایک ایسی فلم دیکھی جو خلا میں انسان کی جدوجہد کو بیان کرتی ہے۔