نامور بھارتی گلو کارہ آشا بھوسلے طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل

نامور بھارتی گلو کارہ آشا بھوسلے طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل

بھارتی میڈیا کے مطابق 92 سالہ گلوکارہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور وہ اس وقت ہسپتال کے ایمرجنسی میڈیکل سروسز یونٹ میں زیرِ علاج ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہفتے کے روز آشا بھوسلے کو اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

دوسری جانب ڈاکٹر پریت سامدانی نے اُن کے ہسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آشا بھوسلے اِس وقت ایمرجنسی یونٹ میں ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی ہیں، تاہم انہوں نے اُن کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔