ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع، گرفتاری سے روک دیا گیا

ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع، گرفتاری سے روک دیا گیا

سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی، تاہم آج ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل پیش نہ کیے جا سکے۔

عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی گرفتاری سے 5 مئی تک روک دیا ہے اور آئندہ سماعت پر متفرق اور مرکزی درخواستوں پر دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی، جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کیخلاف دو مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔