ثناء یوسف قتل کیس: ٹرائل دوسری عدالت منتقلی کی درخواست مسترد

ثناء یوسف قتل کیس: ٹرائل دوسری عدالت منتقلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

عدالتِ عالیہ کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے جج پر جانبداری اور بدتمیزی کے الزامات بے بنیاد قرار دے کر درخواست خارج کی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ بار بار التواء مانگنا انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے، کیس کا ٹرائل ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں ہی جاری رہے گا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری خرچ پر وکیل کی فراہمی ملزم کا آئینی حق ہے تاکہ ٹرائل مکمل ہو سکے، ملزم کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے خلاف استعمال کی گئی زبان غیر مناسب ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی جانب سے جج کے خلاف استعمال کی گئی سخت زبان عدلیہ کے وقار کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ ملزم عمر حیات کی جانب سے ٹرائل دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

ملزم کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج پر جانبدار ہونے کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔