امریکن آئیڈل 2026: سیزن 24 کی فاتح کا اعلان، ہانا ہارپر نے ٹرافی اپنے نام کرلی

امریکن آئیڈل 2026: سیزن 24 کی فاتح کا اعلان، ہانا ہارپر نے ٹرافی اپنے نام کرلی

3 گھنٹے طویل اس فائنل میں ہانا ہارپر کا مقابلہ دیگر 2 ٹاپ امیدواروں، جورڈن میک کلو اور کیلا رچرڈسن سے تھا، تاہم اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ہانا یہ باوقار ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہیں۔

میزبان ریان سیکرسٹ کی جانب سے جیت کے اعلان کے بعد 3 بچوں کی ماں، ہانا ہارپر جذباتی ہو گئیں اور انہوں نے اس لمحے کو ناقابلِ یقین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے یہ کوئی خواب ہو۔

اپنی جیت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ پورا سفر ان کے لیے سیکھنے کا ایک بہترین عمل رہا جس کے لیے وہ بے حد شکر گزار ہیں۔

‘امریکن آئیڈل’ کا یہ سیزن نومبر 2025 میں شروع ہوا تھا، جس کے مقابلے نیو ول، لاس اینجلس اور ہوائی میں منعقد ہوئے۔ جیت کے اس یادگار موقع پر ہانا کا خاندان بھی اسٹیج پر ان کے ساتھ موجود تھا جو خوشی سے نہال نظر آیا۔